اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔

ترجمان کے مطابق پشاور سے جی ٹی روڈ کے ذریعے آنے والی بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا پر، جبکہ موٹروے کے راستے آنے والی بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روکا جائے گا۔

اسی طرح لاہور سے موٹروے کے ذریعے آنے والی بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج پر جبکہ جی ٹی روڈ سے آنے والی بڑی گاڑیاں مندرا ٹول پلازہ پر روک دی جائیں گی۔

کشمیر اور مری سے آنے والی بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔

موٹروے پولیس نے شہریوں اور ڈرائیورز کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ دوران سفر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔