شادی کے بارے میں اتنے سوالات، کہیں شادی نہ ہو جائے:حریم فاروق

شادی کے بارے میں اتنے سوالات، کہیں شادی نہ ہو جائے:حریم فاروق

کراچی :پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنی شادی سے متعلق سوالات پر دلچسپ جوابات دیے ہیں۔ حال ہی میں، حریم فاروق ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی کے موضوع پر کھل کر بات کی۔

حریم فاروق نے کہا کہ کامیاب شادی کا یہ مطلب نہیں کہ لڑکی کو گھر کے کام آتے ہوں۔ ان کے مطابق، کامیاب شادی کے لیے سب سے ضروری چیز ایک دوسرے کو سمجھنا، پیار اور صبر ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے گھر کے کام خود بھی کرتی ہیں اور شادی کے بعد بھی اس میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتیں۔

شادی کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا، "آج کل شادی کے بارے میں اتنے سوالات کیے جا رہے ہیں کہ کہیں میری شادی نہ ہو جائے!" وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ نے دیکھا ہے کہ جو فہد مصطفیٰ کے شو میں شریک ہوتا ہے یا اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرتا ہے، اس کی شادی ہو جاتی ہے۔ لیکن ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود ان کی شادی نہیں ہو رہی۔

حریم فاروق نے بتایا کہ ان کے گھر والے ہمیشہ شادی کے بارے میں ان سے سوالات کرتے ہیں، اور ان سے کہا ہے کہ اگر وہ رشتہ تلاش کریں تو وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔