مکہ مکرمہ میں ابر رحمت برس پڑا، بارش کے دوران زائرین کا طواف اور دعائیں ، روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ میں ابر رحمت برس پڑا، بارش کے دوران زائرین کا طواف اور دعائیں ، روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑا، جس نے نہ صرف موسم کو خوشگوار بنایا بلکہ زائرین کو روحانی طور پر بھی سکون پہنچایا۔ مسجد الحرام میں بارش کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں عمرہ کے زائرین نے انتہائی ذوق و شوق کے ساتھ عبادات اور طواف انجام دیے۔

موسلا دھار بارش کے باوجود عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی نہ آئی، اور وہ بارش میں بھی اللہ کے گھر میں عبادت میں مصروف رہے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

بارش کی یہ رحمت نہ صرف موسم کی زیبائش کا باعث بنی، بلکہ زائرین کے لیے ایک خاص روحانی لمحہ بھی ثابت ہوئی، جہاں عبادت اور اللہ کی رضا میں محو رہنا ایک نیا تجربہ تھا۔

مصنف کے بارے میں