طورخم سرحد پر پیدل آمدورفت معطل، امیگریشن سسٹم کی خرابی برقرار

02:45 PM, 21 Mar, 2025

طورخم :پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن سسٹم کی خرابی کے باعث پیدل آمدورفت بدستور معطل ہے۔ گزشتہ روز، 25 دن کے بعد طورخم سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا، مگر امیگریشن سسٹم میں خرابی کے سبب پیدل آمدورفت بحال نہ ہو سکی۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق، انجینئرز کی ٹیم سسٹم کی مرمت کے لیے پہنچ چکی ہے اور مرمت جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس وقت تک افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کو سرحد پر پیدل آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ فروری میں افغان فورسز کی جانب سے متنازعہ تعمیرات کی وجہ سے طورخم سرحد بند کر دی گئی تھی، تاہم تین دن قبل دونوں ممالک کے حکام کے مذاکرات کے بعد اسے تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں