لاہور : پنجاب کی 27 ہزار دیہی خواتین کے لیے چیف منسٹر مریم نواز نے ایک اہم اور جامع پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد خواتین کو آئی ٹی، ویب ڈویلپمنٹ، کوڈنگ اور دیگر ڈیجیٹل سکلز سے تربیت فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت دیہی خواتین کو چھ ماہ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافکس ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورسز شامل ہوں گے۔
اس پروگرام کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائسز دی جائیں گی، جس سے وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری، آفس آٹومیشن اور سائبر سکیورٹی جیسے سکلز سیکھ سکیں گی۔ اس کے علاوہ خواتین کو سرٹیفکیٹ اور جاب لنکس بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام خواتین کو نہ صرف ٹیکنالوجی میں مہارت دے گا بلکہ انہیں معاشی طور پر خودمختار بنائے گا۔ اس پروگرام کی بدولت دیہی خواتین عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی اور اپنے گھروں کو مائیکرو انٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ اس پروگرام سے خواتین کی تعلیم، صنفی مساوات، باعزت روزگار اور معاشی ترقی جیسے اہداف حاصل ہوں گے اور پنجاب میں ایک ڈیجیٹل انقلاب آئے گا۔