رمضان کاآخری عشرہ گرم رہنے کا امکان ، عید پر بارش متوقع

12:54 PM, 21 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے اور عید پر بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، عرفان ورک کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں  درجہ حرارت معمول سے 6 سے 7 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مارچ کے آخر میں مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث عید کے دن بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں