لندن : بڑا بجلی بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئرپورٹ 24 گھنٹے کے لیے بند ، فلائٹ آپریشن معطل

لندن : بڑا بجلی بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئرپورٹ 24 گھنٹے کے لیے بند ، فلائٹ آپریشن معطل

ہیز  : لندن کے علاقے ہیز کے ایک الیکٹریکل سب سٹیشن میں بڑی آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ سے ایئرپورٹ کو بجلی فراہم نہیں ہو پا رہی، جس کی وجہ سے یہ ایئرپورٹ پورے دن کے لیے بند رہے گا۔

اس آگ کے نتیجے میں ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے 70 سے زائد فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں۔

ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، اور اس بندش کی وجہ سے آنے والی فلائٹس کو برطانیہ کے علاوہ یورپ کے دیگر ایئرپورٹس پر منتقل کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں