دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال شراب پالیسی کیس میں گرفتار

 دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال شراب پالیسی کیس میں گرفتار

نئی دہلی :بھارت کی عام آدمی پارٹی  کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےگرفتار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے  شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔


اروندکجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا، انہیں آج بھی اس معاملے پر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔اس معاملے پر اپریل میں سی بی آئی بھی کجریوال سےتحقیقات کرچکا ہے۔اروند کجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

مصنف کے بارے میں