بلوچستان کابینہ کا سینیٹ انتخابات کے بعد حلف اٹھانے کا امکان

07:38 PM, 21 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کابینہ کا سینیٹ انتخابات کے بعد حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  بلوچستان کابینہ 2 اپریل کوسینیٹ کے انتخابات کے بعد حلف اٹھائے گی، کابینہ کی تشکیل کے حوالے آئندہ دو روز میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات تک کابینہ تشکیل نہ دینے پر اتفاق کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بعض ارکان پارٹی فیصلوں سے انحراف کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں