کوئٹہ: بلوچستان کابینہ کا سینیٹ انتخابات کے بعد حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ 2 اپریل کوسینیٹ کے انتخابات کے بعد حلف اٹھائے گی، کابینہ کی تشکیل کے حوالے آئندہ دو روز میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات تک کابینہ تشکیل نہ دینے پر اتفاق کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بعض ارکان پارٹی فیصلوں سے انحراف کر سکتے ہیں۔