ترکی کے مرکزی بینک نے شرح سود 500 پوائنٹس بڑھا کر 50 فیصد کردی

07:30 PM, 21 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

استنبول: ترکی کے مرکزی بینک نے  شرح سود 500 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 50 فیصد مقرر کردی۔

 ترکی کے مرکزی بینک نے بتایا کہ افراط زر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو مزید اضافہ کردیا جائے گا۔ترکی میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے ایک ایسے وقت میں شرح سود میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے جب ترکی بھر میں مقامی انتخابات محض 10 روز بعد شیڈول ہیں .

 تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ مرکزی بینک کو سیاسی دباؤ سے آزاد ظاہر کرنے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی روکنے کے لیے عزم کا اشارہ دینا ہے۔

مزیدخبریں