قندھار میں خودکش دھماکہ، 21 افراد ہلاک

07:13 PM, 21 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

قندھار:قندھار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں  21 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق دھماکہ قندھار کے ایک بینک کے سامنے ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی بیشتر افغان شہری ہیں۔

مزیدخبریں