ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا موقف دینا چاہیے: بیرسٹر گوہر 

04:10 PM, 21 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی  : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نےمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  کہا کہ  ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیے۔

ان کامزیدکہنا تھا کہ   20 گھنٹے گزر چکے  ہیں لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا، ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا موقف دینا چاہیے۔
 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، بانی  پی ٹی آئی  کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط نہیں کرتے،

 بانی پی ٹی آئی  کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں۔ ان  کی رہائی کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے، ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے۔

مزیدخبریں