برطانیہ اور آسٹریلیا  نے نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرلیے

03:43 PM, 21 Mar, 2024

کینبرا :برطانیہ اور آسٹریلیا نے  کینبرا میں ایک نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔  دونوں ممالک امریکہ کے ساتھ جوہری توانائی سے چلنے والے آبدوز کے پروگرام کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

برطانیہ کے وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے اپنے ہم منصب رچرڈ مارلس کے ساتھ کینبرا میں معاہدے پر دستخط کیے، اس معاہدے کے تحت ایک قانونی فریم ورک طے کرلیا گیا ہے ۔

اس معاہدے کے تحت اگر ایک فریق پر حملہ ہوتا ہے تو دوسرا فریق اس کے دفاع کے لیے مداخلت کرسکے گا۔گرانٹ شیپس نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد کہا کہ یہ غیر معمولی ہے، درحقیقت برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے سے دفاعی تعاون کا کوئی معاہدہ ہی نہیں تھا۔

مزیدخبریں