اسرائیل کا الشفا ہسپتال پر گھیراؤ کا چوتھا روز، مزید 100سے زائد فلسطینی شہید

03:32 PM, 21 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ : اسرائیل کا غزہ کے الشفا ہسپتال کا گھیراؤ چوتھے روز میں داخل ہوگیاہے، اسی دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں ایک روز کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔اسرائیلی حکومت  نے مشرقی بیت المقدس کے ہسپتالوں سے 25 فلسطینی مریضوں کو غزہ منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں کی اپیل پر اسرائیلی سپریم کورٹ نے مریضوں کو ہسپتالوں سے نکالنے سے روک دیا ہے۔


یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ بھوک اور بیماری غزہ میں موت کی سب سے بڑی وجہ بننے کے دہانے پر ہے۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 923 فلسطینی شہید اور 74 ہزار 96 زخمی ہو چکے ہیں، حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

مزیدخبریں