راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں ایک دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک اور 2 دہشت گردوں کو زخمی کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا، آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد چاکر لیاقت مارا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔