3 دن قبل وزیراعظم کے سامنےمنتیں ترلے کرنےوالےعلی امین گنڈاپور آج وفاق اورپنجاب کودھمکیاں دےرہے ہیں:عظمیٰ بخاری

01:19 PM, 21 Mar, 2024

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کےپی کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ3 دن قبل وزیراعظم کے سامنےمنتیں ترلے کرنےوالےعلی امین گنڈاپور آج وفاق اورپنجاب کودھمکیاں دےرہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی کےمقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔ انھوں نے کہا  گنڈاپور صاحب آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو وزیراعلیٰ افسران کو اینٹ مارنے کا کہے اس کی ذہنی حالت پر پہلے ہی شک تھا اور اب آپ کی ذہنی حالت دیکھتےہوئےان دھمکیوں پر ترس ہی کھاسکتےہیں۔

 
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وفاق،پنجاب کودھمکیاں دینےکی بجائےاپنےصوبےکےعوام کاسوچیں، آپ چوری شدہ مینڈیٹ پرشارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں۔

مزیدخبریں