اسلام آباد ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے لیے خاطر خواہ نتائج نہ ملنے پر ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ٹنڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی کی تاریخ 15 مئی 2024 کردی گئی ہے۔

 اسلام آباد ایرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے کے لئے دلچسپی رکھنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق حکومت حکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایرپورٹس کی ائوٹ سورسنگ کے ذریعے اربوں روہے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 دسمبر 2022 کو وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں