ڈونلڈ لو کے مطابق سائفر ہے ہی نہیں، اگر وہ سچا ہے تو عمران خان کے خلاف سائفر کیس واپس ہونا چاہیے، بابر اعوان

 ڈونلڈ لو کے مطابق سائفر ہے ہی نہیں، اگر وہ سچا ہے تو عمران خان کے خلاف سائفر کیس واپس ہونا چاہیے، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیئر وکیل  بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر امریکی سیکریٹری ڈونلڈ لو نے سچ بولا ہے تو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس واپس ہونا چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے عمران خان کو بری کرنے والا بیان دیا ہے، ڈونلڈ لو کے مطابق سائفر ہے ہی نہیں۔ اگر ڈونلڈ لو سچا ہے تو یہ مقدمہ ہی جھوٹا ہے، اگر ڈونلڈ لو جھوٹا اور یہ سچے ہیں تو ان کا مقدمہ ہی ختم۔

انہوں نے کہا سائفرپر عمران خان کا مؤقف کل ثابت ہوگیا، کل ڈونلڈ لو نے تسلیم کیا کہ ہم نے سازش نہیں کی اور سائفر جھوٹا ہے، پاک -یران پر گیس پائپ لائن پر امریکی دباؤ کیا مداخلت نہیں؟

بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ سے بنائی گئی ہے، یہ سلیوٹ مار حکومت ہے، یہ پہلے سلیوٹ مارتےہیں ڈونلڈ لو کو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان دیا تھا کہ سائفر سازش سراسر جھوٹ ہے، امریکا کا عمران خان حکومت کے خاتمے میں کوئی کردار نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں