بجلی و گیس چوروں کیخلاف شکنجہ تیار، حکومت کا ملک بھر میں  کریک ڈاؤن کا فیصلہ

12:57 PM, 21 Mar, 2024

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی و گیس چوری میں ملوث افرادکےخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے  اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

اجلاس میں وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کوہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایاجائے۔

خیال رہے کہ  نگران وزیر توانائی محمد علی نے بھی بجلی چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا جو کہ  رواں برس کے آغاز تک جاری رہا، ملک بھر سے اربوں روپے کی وصولیاں ہوئیں اور سیکڑوں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

مزیدخبریں