سینیٹ انتخابات :صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

12:46 PM, 21 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کو لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں  میں چیلنج کر دیا۔  

صنم جاوید نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میںسینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کیخالف اپیل جمع کرا دی۔

 موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اُن کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس مسترد کیے ہیں. درخواست میں بتایا گیا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی  پلاٹ  ظاہر نہ کرنے کے جواز پر مسترد کیے ہیں.

درخواست میں وضاحت کی گئی کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ  کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے. اس لیے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ 19 مارچ کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرلی گئی تھی صنم جاوید، زلفی بخاری اور ایم کیو ایم پاکستان کے نجیب ہارون کے کاغذات مسترد کردیے گئے تھے۔

مزیدخبریں