امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

09:55 AM, 21 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

جدہ: امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے ۔امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی حالت اور غزہ کی پٹی کی صورتحال پر بھی اہم گفتگو کی گئی۔ 

دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کی حفاظت اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔بلنکن سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے بھی ملیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ اس کے بعد مصر جائیں گے جہاں وہ جمعرات کو مصر، سعودی عرب، قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ، اماراتی بین الاقوامی تعاون کے وزیر اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں