مراد سعید کے گھر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ

مراد سعید کے گھر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مراد سعید کے گھر پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
سابق وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ جعلی ایف آئی آرز میں ضمانتوں کے باوجود اسلام آباد پولیس کے میرے گھر پر ریڈ کرنے کی وجہ؟ وہ بھی ایسے وقت جب گھر پر صرف خواتین موجود تھیں؟


مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سوالات اٹھائے کہ تھانہ آبپارہ نے اگست میں تب میری درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں کی جب رات دو بجے میرے گھر اسلحہ بردار موٹرسائیکل سوار آئے بلکہ انہیں پولیس نے براستہ ریڈ زون فرار کرایا لیکن مجھے درپیش خطرات کے باوجود گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ کیا ریاستی اداروں کا کام ہراسگی رہ گیا ہے؟

مصنف کے بارے میں