جنوبی وزیرستان، انگوراڈا میں فائرنگ، آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر مصطفی کمال برکی شہید

11:26 PM, 21 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیای ہے کہ انگور اڈا کے مقام پردہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ 
بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے شہید ہوئے، ان کا تعلق انٹر سروسز انٹیلی جنس سے تھا۔ شہید بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خاتمہ میں کردار اداکیا۔
بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا جبکہ انہوں نے سوگواران میں، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوٹے ہیں، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزیدخبریں