اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا 90 دن معاف کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سال کے دوران سزا معافی پر عملدرآمدسے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا 90 دن معاف کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق دو تہائی سزا پوری کرنے والے قیدیوں پر ہو گا جبکہ قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور فرقہ واریت میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق 64 سال سے زائد عمر کے ایک تہائی سزا پوری کرنے والے مرد اور 59 سال سے زائد کی خواتین قیدیوں پر ہو گا جبکہ 18 سال سے کم عمر ان قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا جو ایک تہائی سزا پوری کرچکے ہیں۔