پی ٹی آئی نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلعی انتظامیہ سے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ آج شام مذکرات ہوں گے۔
صدرپی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی جبکہ جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے جس پر کل سماعت ہو گی۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 19 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے جلسے کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دی گئی تھی تاہم اجازت نہ ملنے کے بعد اب 26 مارچ کو جلسے کیلئے درخواست دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں