اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا جو اب 10 اپریل کے بجائے کل 22 مارچ کو ہو گا۔
اعلامیہ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جبکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔