لاہور :ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین (پی ٹی آئی ) عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو ئی ۔ جسٹس طارق سیلم شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔عمران خان تھانہ گو لڑہ او رسی ٹی ڈی میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ۔