لاہور :سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گئے ۔
عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔ جسٹس طارق سیلم شیخ کیس کی سماعت کریں گے ۔عمران خان تھانہ گو لڑہ او رسی ٹی ڈی میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوں گے جس کیلئےوہ عدالت پہہنچ گئے ہیں ۔عمران خان آج کارکنوں کے قافلے کے بغیر عدالت پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے ۔