اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ انہوں نے کبھی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ اور تنہائی میں ملاقات نہیں کی۔
اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ان کے جنرل ریٹائرڈ مشرف، جنرل ریٹائرڈ احسان اور جنرل ریٹائرڈ اختر کے ساتھ تعلقات تھے، لیکن موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی اور جنرل ریٹائرڈ فیض سے اس وقت ملاقات ہوتی تھی جب میں جب وزیر داخلہ تھا اور ان ملاقاتوں کی سرکاری وجوہات ہوتی تھیں ،
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، سامراجی قوتیں پاکستان کے اثاثوں پر اپنا دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں، ساری قوم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر اس ملک کا دفاع کرےگی تو ہی پاکستان ترقی کر سکے گا ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جیل میرا سسرال ہے، جس سے کبھی نہیں گھبرایا، 27 مارچ کے بعد میری جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے، میں نے خط میں ان کے نام لکھ دیئے ہیں اگر مجھے کچھ ہو ا تو ان 9 لوگوں سے تفتیش کی جائے۔