لاہور :محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہو گا جو کل تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔بارچ برسانے والے نئے سسٹم کی جہ سے منگل سے جمعہ کے روز تک اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوئی تھی۔