فواد چودھری نے راجہ پرویز اشرف کو یقین دلایا کہ وہ عمران خان کے خلاف ووٹ دے گا: راجہ ریاض کا دعویٰ

11:50 PM, 21 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو یقین دلایا کہ وہ عمران خان کے خلاف ووٹ دے گا۔ 

اپنے ٹویٹ میں راجہ ریاض نے کہا کہ محترم دوست سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صاحب کا پیغام ملا کہ منتیں کر رہا ہے ووٹ بھی دے گا، یار کوئی گنجائش کڈو۔

https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1505971097677688833

راجہ ریاض نے مزید کہا کہ راجہ صاحب (پرویز اشرف) بھی کوشش کر چکے ہیں لیکن چوہدری فواد صاحب کے لیے ن اور پی پی دونوں طرف سے انکار ہے۔ایک بار پھر معزرت چوہدری صاحب ۔وعدے کے مطابق ووٹ پا چھڈیا جے. مہربانی۔

مزیدخبریں