لاہور:معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھی نہیں ،طلاق یافتہ خواتین سے متعلق سوچ تبدیل کرنے کیلئے اس معاملے پر آج کھل کر بات کر رہی ہوں ۔
ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے ، وہ اور ان کے سابق شوہر مشترکہ طور پر بیٹی کی پرورش کر رہے ہیں،آمنہ بابر نے فروری 2019 میں قریبی دوست زاہد نون کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال دسمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
شادی کے تین سال بعد اب ماڈل و اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے تصدیق کردی کہ ان کی طلاق ہو چکی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب ہوئی۔
ماڈل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ طلاق کا مطلب کسی بھی چیز کا خراب اختتام نہیں بلکہ خوشگوار اختتام ہے، اسی لیے ہی انہوں نے خوشی سے اپنی طلاق کی تصدیق کی۔طلاق کے بعد کی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماڈل نے لکھا کہ وہ شادی کے اختتام کے بعد اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔اب ان کا واحد مقصد بیٹی کی مشترکہ اور بہتر پرورش کرنا ہے جب کہ اس وقت ان کے حالات اتنے بہتر ہیں کہ ایسے کبھی زندگی میں بہتر نہ تھے۔