او آئی سی اجلاس سے قبل ہی پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری 

09:52 PM, 21 Mar, 2022

 اسلام آباد:اسلامی ترقیاتی بینک کی طر ف سے پاکستان  مہمند ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے اٹھارہ کروڑڈالرفراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

ا سلام آباد میں ہونے والے تین معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امورمیاں اسد حیاء الدین اوراسلامی ترقیاقی بینک کے صدر کے معاون خصوصی محمد جمال نے کیے اس موقع پر اقتصادی امور کے وزیر عمرایوب خان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے صدرمحمد الجاسیر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، اے ڈی بی کے تعاون سے جاری اورمستقبل کے منصوبوں میں  تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے اسلامی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک اب تک  پاکستان میں  توانائی،ٹرانسپورٹ،صحت ،تعلیم اورمالیاتی شعبے میں ساڑھے چودہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔اسلامی بینک کے صدر نے کہا کہ پاکستان جیسے شراکت دارکے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں مل کر کام کرنا بینک کے لیے فخر کی بات ہے۔

مزیدخبریں