اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں:وفاقی وزیر تعلیم 

اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں:وفاقی وزیر تعلیم 

سرگودھا:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ہار گئے تو اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں ،حکومت کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے کوئی ڈر یا خوف نہیں ۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  حکومت کو عدم اعتماد تحریک سے کوئی ڈر نہیں، سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا اُسے قبول کریں گے،عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دئیے گئے ہیں ایک ایک ارکان قومی اسمبلی کو 20،20 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ناراض ارکان کو واپس لینے کے لیے تیار ہیں جبکہ اپوزیشن سے پیسے لینے والے پارٹی سے فارغ ہوجائیں گے،اُن کا کہنا تھا کہ چوروں کی سیاست ختم ہوگئی، ان کا سوشل بائیکاٹ ہوگا، جمہوری لوگ ہیں، ہارنے پر اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔

مصنف کے بارے میں