امیر جماعت اسلامی کی نئی بات میڈیا گروپ کے اشتہارات کی بندش اور دھمکیوں کی مذمت 

امیر جماعت اسلامی کی نئی بات میڈیا گروپ کے اشتہارات کی بندش اور دھمکیوں کی مذمت 
سورس: File

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کی طرف سے نئی بات میڈیا گروپ کے اشتہارات کی بندش اور دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

سراج الحق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سید طلعت حسین سینئر صحافی ہیں اور ایک عرصے سے حکومتی جبر و بندش کا شکار ہیں۔ نیو نیوز پر ان کا پروگرام بند کرنے کا مطالبہ، نئی بات میڈیا گروپ کےاشتہارات کی بندش اور دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کے یورپ سے زیادہ آزاد ہونے کا دعوی کیاجاتا ہے، مگر کوئی اختلافی آواز برداشت نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں