تحریک انصاف نے جلسہ گاہ تبدیل کر لی ،ڈی چوک میں جلسہ نہیں ہوگا 

06:17 PM, 21 Mar, 2022

تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجاز ت نہ ملنے پر جلسے کی جگہ تبدیل کر لی ،اب ڈی چوک کی بجائے 27 مار چ کو جلسہ پریڈ گرائونڈ میں کیا جائیگا ۔

اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کا کہنا تھا کہ وہ ڈی چوک میں ہی جلسہ کرینگے لیکن اب ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

واضح رہے اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومتی اور اپوزیشن کو ریڈ زون کے علاوہ مقامات پر جلسہ کی اجازت دی گئی تھی ،ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو جلسہ کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی، انتظامیہ کی حکومت کو پریڈ گراؤنڈ پارکنگ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

مزیدخبریں