وزیر اطلاعات فواد چودھری کی راجہ پرویز اشرف سے "خفیہ" ملاقات 

05:58 PM, 21 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ہے۔ 

راجہ پرویز اشرف سے فواد چودھری کی ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ دونوں رہنما سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس اور تحریک عدم اعتماد کے آئین کے مطابق انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ بار کی درخواست کےحوالے سے موجود تھے ۔

سوشل میڈیا پر گردش تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کھڑے ہیں اور وزیر اطلاعات فواد چودھری ان کے کان  میں کوئی بات کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری تحریک انصاف میں آنے سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ تھے ۔ 

مزیدخبریں