اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے ڈی چوک جلسوں پر ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی یا حکومت کو ڈی چوک میں جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومتی اور اپوزیشن کو ریڈ زون کے علاوہ مقامات پر جلسہ کی اجازت دی گئی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو جلسہ کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی، انتظامیہ کی حکومت کو پریڈ گراؤنڈ پارکنگ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے اپوزیشن نے جلسہ کے مقام کی تبدیلی پر مشروط رضامندی ظاہر کر د ی ہے، حکومتی جلسے کا مقام تبدیل ہونے پر اپوزیشن ڈی چوک پر جلسہ نہ کرنے پر رضامند ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپوزیشن کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے نئے مقام کے حوالے سے تاحال درخواست موصول نہیں ہوئی۔تاہم ریڈ زون اور اس کے ایک کلومیٹر باہر تک پہلے ہی 144 لگائی جا چکی ہے۔