لاہور ٹیسٹ کا پہلا دن ، آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 232 رنز بنا لیے 

05:44 PM, 21 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پانچ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے ہیں۔ عثمان خواجہ ایک بار پھر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔ 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ عثمان خواجہ 91 اور سٹین سمتھ  59 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کیمرون گرین 20 اور ایلکس کیرے 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ 

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2، 2 جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ 

مزیدخبریں