تحریک عدم اعتماد، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر 

04:47 PM, 21 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: ملک میں سیاسی بحران کے باعث ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ روپے کو ایک بار پھر مار پڑی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 68 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 181.25 روپے کا ہوگیا ۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 182.50 ہوگئی ہے ۔  گزشتہ سال جولائی سے اب تک ڈالر روپے کے مقابلے میں 23.71 روپے مہنگا ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں