شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کیخلاف مقدمہ واپس لے لیا گیا

11:56 AM, 21 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کے باعث وفاقی وزیر کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کیخلاف درج مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری ، وکیل عثمان وڑائچ و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور بلوچ طلبہ کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو اس پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ 
واضح رہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایڈووکیٹ ایمان مزاری سمیت 200 بلوچ طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے مقدمہ کے اخراج کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں