لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کا اکٹھے استقبال کرکے سب فسادیوں کے منہ کو تالے لگا دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ فردوس باجی، آپ تو کل تک حمزہ اور مریم نواز کے الگ الگ لیگ بنانے کے دعوے کررہی تھیں، شریف خاندان کل بھی ایک پیج پر تھا ، آج بھی ایک پیج پر ہے ، مریم نواز اور حمزہ شہباز مل کر جعلی حکومت کےخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) توڑنے کی حکومتی سازشیں بے نقاب ہو رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان سندھ کے سب سے بڑے قبضہ مافیا کوجیل میں ملنے گئیں ، انہیں سندھ میں بیٹھ کر اپنے سابق آقا آصف زرداری پر تنقید کرتے ہلکی ہلکی شرمندگی تو محسوس ہوئی ہوگی۔
حمزہ شہباز اور مریم نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کر کے فسادیوں کے منہ کو تالے لگا دئیے: عظمیٰ بخاری
08:21 PM, 21 Mar, 2021