نیپال میں انٹرنیشنل ایڈونچر مقابلے، پاک فوج نے سونے کا تمغہ جیت لیا

08:08 PM, 21 Mar, 2021

کھٹمنڈو: پاک فوج نے نیپال میں انٹرنیشنل ایڈونچر مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے ایک بار پھر دنیا میں سبز ہلالی پرچم سربلند کر دیا ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات کے عامہ کے ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق یہ مقابلے نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک ہوئے جس میں پاک فوج نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مقابلوں میں پہلی بار حصہ لیا، ایونٹ میں دوڑ ، سائیکلنگ اورکشتی رانی کے مقابلے شامل تھے جبکہ ان مقابلوں کا مقصد شرکاءکے جسمانی و ذہنی مستعدی کا معیار جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے شرکت کی جن میں پاک فوج نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزیدخبریں