گوجرانوالہ میں چارجنگ کے دوران موبائل فون میں آگ لگ گئی، 13 سالہ لڑکی جاں بحق 

05:58 PM, 21 Mar, 2021

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے علاقے کوہلو والا میں چارجنگ کے دوران موبائل فون میں آگ بھڑک اٹھنے سے 13 سالہ لڑکی جھلس کر جاں بحق ہو گئی، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معاملہ حادثاتی معلوم ہو رہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمرے میں گیس بھی لیک ہو رہی تھی جس کی وجہ سے موبائل فون میں لگی آگ مزید بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں پھیل گئی اور اس کے نتیجے میں لڑکی جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ 
لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ چارجنگ کے دوران لڑکی ہیڈ فون لگائے موبائل پر بات کر رہی تھی، موبائل پر بات کرتے ہوئے اچانک فون اور چارجنگ کی تار میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے لڑکی کا چہرہ مکمل اور جسم کے کچھ حصے بری طرح جھلس گئے، ابتدائی طور پر معاملہ حادثاتی لگ رہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں