اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہے کہ فضل الرحمان نے کورونا ویکسین سے متعلق غلط بیانی کی ۔ کورونا ویکسی نیشن کا اثر21 دن بعدہوتاہے۔اکیس دن کے بعد کورونا ویکسین کادوسرا ڈوزدیاجاتاہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے دوست ممالک سے کوروناویکسین امپورٹ کی ہے۔ فضل الرحمان کےکورونا ویکسین سے متعلق بیانات لوگوں میں کنفیوژن پیداکرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ حکومت کوگرانا اب ان کا ہدف نہیں۔ فضل الرحمان ایسےاتحاد کی صدارت کررہےہیں جواب رہانہیں۔ان لوگوں نےکبھی عوام کی خدمت اورآسانی کیلئےآوازبلندنہیں کی۔ہمیشہ ان لوگوں نےذاتی مفادکیلئےسیاست کی ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ اداروں پرچڑھ دوڑناآپ لوگوں کاپراناوطیرہ ہے ۔اگررسیدیں نہیں دےسکتےتوپلی بارگین کرلیں۔ احتجاج کی بجائےآپ جاکررسیدیں پیش کریں۔مولانانےکہاکہ مریم نوازکی نیب میں پیشی پرساتھ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتےہیں کہ کوروناکی موجودہ لہر میں لوگوں کاروزگاراورزندگیاں محفوظ رہیں۔وزیراعظم عمران خان اورخاتون اول کی صحت کیلئےدعاگوہیں ۔یہ کہنادرست نہیں کہ ویکسین لگوانےکےباوجودوزیراعظم کوکوروناہوا۔ کہاکہ کوروناکسی میں تفریق کرتاہےنہ ہی کوئی رعایت ۔ کوروناوباحقیقت ہے،اس سےبچنےکیلئےایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بناناہوگا ۔ کورونا متاثرین کی شرح پچھلے8ماہ میں سب سےزیادہ ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن سیاست برائے کاروبار کی قائم ہے۔ بدقسمتی ہےملک کی اپوزیشن بچوں کےہاتھوں میں ہے،جواپنےوالدکوبچارہےہیں۔ مریم نوازکی سیاست انااورضد کی سیاست ہے،۔مریم نوازنےبچگانہ سیاست سےصرف اپنی پارٹی کونقصان پہنچایاہے۔ خاک کےڈھیرمیں نہ اب شعلہ ہےنہ چنگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگرملکوں کی نسبت ملکی معیشت کی کارکردگی بہتررہی ۔ سخت وقت گزار لیا، اب چیزیں چل پڑی ہیں ۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔