فیصل آباد: فیصل آباد میں دو افراد نے بیوہ خاتون کی ذہنی معذور بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے حاجی آباد میں دو جنسی درندوں نے بیوہ خاتون کی ذہنی معذور بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے اور نہ ہی مقدمے میں زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تین روز قبل میڈیکل ہوا لیکن پولیس نے میڈیکولیگل رپورٹ نہیں دی جبکہ ملزمان کے ڈی این اے کے نمونے بھی فرانزک جانچ کیلئے لاہور نہیں بھجوائے گئے۔