پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ سرکاری اعدادوشمار جاری

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ سرکاری اعدادوشمار جاری

اسلام آباد :کورونا وائرس کے خوف نے اس وقت تقریبا پوری دنیا کو ہی اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب اٹلی چین سے بھی زیادہ متاثرہ ملک بن گیاہے جہاں اموات کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے تاہم اب پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میںگزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید اضافہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان کورونا کے 65 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعدتعداد 534 ہو گئی ہے ۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 104 ،سندھ میں 259 ، خیبر پختون خواہ میں 27 ، بلوچستان میں 103 ، آزاد کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں تعداد 30 پر جا پہنچی ہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سکھر میں تفتان سے آنے والے تقریبا 1500 زائرین کو قرنطینہ کیا گیاہے اور ان میں اب تک 150 سے افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے ۔ آج ایک مشتبہ شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر میسج جاری کیا گیا کہ علماءکرام اور کارکنوں کو سینٹر سے باہر نکلاجارہا ہے اور پیغام میں قرنطینہ توڑنے کیلئے اکسایا گیا ۔

مشتبہ میسج پر 100 سے زائد لوگ قرنطینہ توڑ کر بلڈنگز کے احاطے میں آ گئے اور احتجاج شروع کر دیا ، حالات کو سامنے رکھتے ہوئے رینجرز اور پولیس نے کالونی کا کنٹرول سنبھال لیاہے اور چاروں طرف سے گھیر لیاہے ، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے مریضوں کو قرنطینہ سینٹر کے احاطے میں ہی روک رکھا ہے ۔