عوام کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،فردوس عاشق اعوان

01:34 PM, 21 Mar, 2020

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں.

چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، عوام نے عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے، عوام ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں، ہوٹلز میں بیٹھنے کے بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں، کرونا پر قابو پانے کیلئے ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر دے گا، اے ڈی بی پاکستان کو 350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرمعاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا قوم کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ اِس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی۔

وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ اِدارے اِشتراکِ عمل سے اقدامات کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔

عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔ عوام ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔ ریستوران میں بیٹھنے کی بجائے ٹیک اوے کو ترجیح دیں۔ اس طرح کے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کر نبرد آزما ہوتی ہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں