لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سب جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلیں، بلاول بھٹو کی پیش کش خوش آئند ہے۔
ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہم بھی سندھ حکومت کیساتھ تعاون کر رہے ہیں، صورتحال کے مطابق حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے، صدر پاکستان اور میرا چین جانے کا مقصد ان سے یکجہتی کرنا تھا، ایسے ایس او پیز بنا رہے ہیں جن سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، اگر لوگ ہدایات پر عمل نہیں کرینگے تو تمام اقدامات بے معنی ثابت ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثرات پیدا ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، کورونا وائر س سے 3 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں.
ہر فرد کو اس وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا، فرانس جیسے ممالک بھی مشکلات کا شکار ہیں، ہم نے کم وسائل میں زیادہ زندگیاں بچانی ہیں۔